آصف زرداری کا آرمی چیف قمرباجوہ کو فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی: سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار قمرجاوید باجوہ کو فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سابق صدر زرداری نے بری فوج کے نئے سربراہ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ آصف علی زرداری پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے نئے آرمی چیف کو فون کرکے مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی تقریب گزشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹر سے متصل ہاکی گراؤنڈ میں ہوئی جس میں جنرل (ر) راحیل شریف نے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی کمان کی علامتی چھڑی سونپی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔