کراچی: لیاری چیل چوک سے 10 کلو وزنی بم برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2012
بم میں بیرنگ ، لوہے کی کیلیں اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جس کی تار میں ڈیٹونیٹر نصب تھا۔ فوٹو ایکسپریس

بم میں بیرنگ ، لوہے کی کیلیں اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جس کی تار میں ڈیٹونیٹر نصب تھا۔ فوٹو ایکسپریس

کراچی: لیاری میں چیل چوک سے 10 کلو وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ایس  ایچ او کلاکوٹ جاوید بلوچ کے مطابق کلاکوٹ میں چیل چوک کے قریب  سیمنٹ کے بلاک سے بم بر آمد ہوا، پولیس کی بھاری  نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا، بی ڈی ایس کے عملے نے 40 منٹ کی کوشش کے بعد دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق سیمنٹ کے بلاک میں بنایا گیا بم 10 کلو وزنی تھا، بم میں بیرنگ ، لوہے کی کیلیں اور دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا جس کی تار میں ڈیٹونیٹر نصب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔