سی پیک میں شمولیت کیلیے پاکستان کے ساتھ خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے، روس

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں جن میں کراچی سے لاہورتک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں جن میں کراچی سے لاہورتک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سی پیک کے حوالے سے روس اورپاکستان کے درمیان ’خفیہ مذاکرات‘ کے حوالے سے پاکستانی میڈیا پر چلنے والی رپورٹس حقائق کے منافی ہیں۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہاگیا ہے کہ ماسکو سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے اسلام آباد سے مذاکرات نہیں کررہا۔ بیان میں کہاگیاہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان تجارتی اورمعاشی تعاون کی اپنی اہمیت ہے اورہم انہیں مضبوط کرنا چاہتے ہیں، روسی کمپنیاں پاکستان میں تجارتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہیں جن میں کراچی سے لاہورتک نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر بھی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔