پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016

بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپسی  کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے وکیل بابراعوان سے کافی حد تک مطمئن ہوں، پارلیمنٹ میں واپسی  کا فیصلہ پامانا کیس کے فیصلے کے بعد کریں گے جب کہ 24 ویں آئینی ترمیم کو ہم مسترد کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے جلد انجام کو پہنچیں گے

بلاول بھٹوکے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کوحکومت کے خلاف کوشش کرنے کا پورا حق ہے، بلاول ایک سیاسی جماعت کےسربراہ ہیں، ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ جستجو کرے جب کہ بلاول کو کس سے آزادی حاصل کرنا ہو گی بعد میں بتاؤں گا.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔