پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
آج کے بعد10، 50، 100 اور 1000 کےکرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے، فوٹو : فائل

آج کے بعد10، 50، 100 اور 1000 کےکرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے، فوٹو : فائل

 کراچی: پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن ہے اور آج کے بعد دس، پچاس، سو اور ہزار کےکرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکسان کے مطابق پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن ہے جس کے بعد 10، 50، 100 اور 1000 کےکرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے، پرانے ڈیزائن کےکرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت تو اس سال کے آخری دن ختم ہوگی لیکن کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں سے ان نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن ہے۔

ویسے تو یہ نوٹ مارکیٹ میں مشکل سے ہی نظر آتے ہیں مگر جنہوں نے اپنے سرمائے کو پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی صورت میں محفوظ کررکھا ہے ان کے پاس آج آخری موقع ہے کیونکہ پرانے نوٹوں کی لین آج کے بعد نہیں ہوسکے گی تاہم ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2021 تک بھی تبدیل کرائے جاسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔