آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا، سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے، سابق گورنرسندھ: فوٹو: فائل

اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے، سابق گورنرسندھ: فوٹو: فائل

دبئی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اوراس کے شہریوں کوبہت یاد کررہا ہوں۔

سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدرآصف علی زرداری سے فون پررابطہ ہوا ہے، آصف علی زرداری نے خیرسگالی کے طورپرفون کیا، سابق صدرنے خیریت دریافت کی جب کہ سابق صدرسے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مجھے الزامات کی بنا پر ہٹانے کا تاثرغلط ہے

سابق گورنرنے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اور اس کے شہریوں کو بہت یاد کررہا ہوں، قیامِ امن میں عسکری اور سیاسی قیادت کا کردار قابل رشک ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔