ہنگو میں جان قربان کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے والے اعتزازحسن پر فلم تیار

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
 فلم "سیلوٹ "2 دسمبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم "سیلوٹ "2 دسمبرکوسینما گھروں کی زینت بنے گی

2014 میں طالب علم اعتزاز حسن نے خودکش بمبار کو دبوچ کر خود جام شہادت نوش کرکے متعدد طالب علموں کی جان بچائی تھی جسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فلم “سیلوٹ” مکمل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے ایک خودکش حملہ آورکو اسکول جانے سے روکا تھا اور خود جام شہادت نوش کرکے متعدد طالب علموں کی جان بچائی تھی، فلم اعتزازحسن کی اس قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

فلم سیلوٹ کی عکس بندی دبئی اورپاکستان میں کی گئی ہے، معروف اداکارعجب گل نے اعتزازحسن کے باپ اورصائمہ نے ماں کا کردارادا کیا ہے، فلم’ سلیوٹ‘ کا پریمیئر آئندہ ہفتے لاہورمیں منعقد کیا جارہا ہے جب کہ فلم 2 دسمبر کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے ہدایت کار اور مصنف شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے، جس میں ایک طالب علم کی بہادری اورقربانی کو موضوع بنایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ہمارے بچے کتنے دلیر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔