چین میں بلیوں کا گوشت فروخت کیا جانے لگا

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
بلیوں کو پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سے بتاتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

بلیوں کو پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سے بتاتے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: وطن عزیز میں بالعموم اور پنجاب میں بالخصوص گائے کے نام پر گدھے اور بکرے کے نام پر کتے کے گوشت کی خبریں معمول بنتی جارہی ہیں لیکن چین میں بھی اب بلیوں کا گوشت خرگوش کے نام سے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی چین میں خرگوش کے نام پر بلیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، مقامی اخبار کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ گلیوں اور سڑکوں پر پھرنے والی آوارہ بلیوں کو پکڑ کر پنجرے میں ڈال کر لے جایا جاتا ہے اور بعد میں انہیں کاٹ کر اسے خرگوش کا گوشت بتا کر بیچ دیا جاتا ہے۔ ان بلیوں کو پکڑنے والے افراد اپنا تعلق جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والی تنظیم سے بتاتے ہیں۔

واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کے دوران اس کام میں ملوث مذبح خانے کو بند کردیا جب کہ بلیاں پکڑ کر کاٹنے والے شخص کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب اہلہ علاقہ کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے گھر میں بلیوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور وہ سڑکوں اور گلیوں میں پھرنے والی بلیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے نام پر گھر لے آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔