کراچی کے معاملے پر لالی پاپ نہیں چلے گا، میئر وسیم اختر

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی کے لیے اسپیشل پیکج دیں کیوں کہ شہر قائد کے معاملے پر لالی پاپ نہیں چلے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی والوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے، میئر وسیم اختر

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ خراب طرز حکمرانی پر پورا ملک وزیراعلیٰ سندھ پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، کراچی میں ترقی ہوگی تو وزیراعلیٰ کو پذیرائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے اسپیشل پیکج دیں کیوں کہ کراچی کے معاملے پر لالی پاپ نہیں چلے گا جب کہ امید ہے کہ شہر میں مسائل حل کرنے کے معاملات پر پی ٹی آئی بھی ہمارا ساتھ دے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وزیراعظم کراچی کیلیے بڑے پیکیج کا اعلان کریں، میئر وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ اگر ٹیکس نہ دے تو حکومت بجٹ نہیں بنا سکتی جب کہ ہمیں سیاست نہیں کرنی عوام کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے بطورمیئرنعمت اللہ کے کراچی کام کی تعریف بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔