ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عیدمیلاد النبیؐ 12 دسمبر کو ہوگی

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
سندھ اور بلوچستان سے چاند نظر آنے کی مستند شہادتیں موصول ہوئیں، چیرمین مفتی منیب الرحمان، فوٹو؛ فائل

سندھ اور بلوچستان سے چاند نظر آنے کی مستند شہادتیں موصول ہوئیں، چیرمین مفتی منیب الرحمان، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا یکم ربیع الاول کل بروز جمعرات جب کہ عید میلادالنبیؐ 12 دسمبر کو ہوگی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ مفتی منیب الرحمان نے شہادتوں کی تصدیق کےبعد بذریعہ پریس کانفرنس ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں یکم ربیع الاول کل بروز جمعرات ہوگی جب کہ عید میلاد النبیؐ 12 دسمبر بروز پیر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔