- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد آج دفتر سنبھال لیا اور اپنے پہلے ہی روز انہوں نے پشاور اور شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورہ پشاور اور شمالی وزیرستان کے دوران فاٹا، خیبرپختونخوا اورمالاکنڈ کی سیکورٹی صورتحال جب کہ آپریشنز، بحالی وتعمیرنو کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیاں برقرار رکھیں گے جب کہ دہشت گردوں کو ہرگز واپس آنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی واپسی مقررہ وقت پر مکمل ہوگی۔
اس سے قبل جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے جی ایچ کیو پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔