وزیراعظم نے عابد شیر علی کے پیپلزپارٹی سے متعلق بیانات کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
وزیراعظم نوازشریف کی عابد شیر علی کو نامناسب بیانات سے گریز کی ہدایت ۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کی عابد شیر علی کو نامناسب بیانات سے گریز کی ہدایت ۔ فوٹو؛ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے نامناسب بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے (لیگی) رہنماؤں کو بیانات دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایان کس کے پیسے لیکر جارہی تھیں احتساب ہوا تو بلاول  کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیرعلی

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے متعلق نامناسب بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بلاول آنٹی ایان کس کے پیسے لے کر دبئی جا رہی تھیں، عابد شیرعلی

وزیراعطم نوازشریف نے عابد شیرعلی سمیت لیگی رہنماؤں کو ہدایت دی ہے کہ غیرضروری بیانات دینے سے گریز کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔