برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے سلمان کے ساتھ  تعلقات کی خبروں کی تردید کردی

ویب ڈیسک  بدھ 30 نومبر 2016
سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں، برطانوی اداکارہ، فوٹو؛ فائل

سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں، برطانوی اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں قدم جمانے والی برطانوی اداکارہ ایمی جیکسن نے فلم نگری کے سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ معاشقے کی خبروں پر چپ توڑتے ہوئے خود کو سنگل قرار دے دیا۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز ان کے معاشقوں کی خبریں شہ سرخیوں کی زینت بنتی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں برطانوی ماڈل واداکارہ ایمی جیکسن کی فلم کی تشہیری تقریب میں بھی سلمان خان بن بلائے مہمان بن کر پہنچ  گئے تھے جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھنے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب ماڈل گرل نے ان تمام خبروں پر چپ توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان سے متعلق سوال پراداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں کون سی ایسی اداکارہ ہے جو سلمان خان سے قربتیں نہیں بڑھانا چاہے گی لیکن میں سنگل ہوں اور کسی سے تعلق میں نہیں ہوں جب کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند ہوں جس کے لیے کوششوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’سلطان‘‘ کے ایک ماہ بعد سلمان نے اپنے وزن میں 20 کلوتک کمی کردی ہے جس کے بعد کافی دلکش نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمی جیکسن نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک دیوانہ تھا‘‘،’’سنگھ از بلنگ‘‘ اور فریکے علی‘‘ شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔