جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے بھوک ہڑتال میں بیٹھا شخص چل بسا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
عمیم شبلی نامی شخص گزشتہ 3 ہفتے سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا۔ فوٹو: فائل

عمیم شبلی نامی شخص گزشتہ 3 ہفتے سے کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال میں بیٹھا شخص دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لطف عمیم شبلی نامی شخص پاک فوج کے سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے کراچی پریس کلب کے باہربھوک ہڑتال میں بیٹھا تھا جو آج دم توڑ گیا۔ عمیم شبلی گزشتہ 3 ہفتے سے پریس کلب کے باہر بیٹھا تھا اور اس کا مطالبہ تھا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عمیم شبلی کو لو بلڈ پریشر اور شوگر میں کمی کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ احتجاج کرنے والے شخص نے برگر بھی کھایا تھا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔