مداحوں نے عامر خان کو کارٹون ’’موٹو پتلو‘‘ کیلیے فٹ قرار دیدیا

شوبز ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
انیرودھ داس نے ٹویٹ کیا کہ اگر عامر فلم ’’موٹوپتلو‘‘ بنائیں تو وہ اس کے لیے فٹ ہیں۔ فوٹو: فائل

انیرودھ داس نے ٹویٹ کیا کہ اگر عامر فلم ’’موٹوپتلو‘‘ بنائیں تو وہ اس کے لیے فٹ ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار عامر خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں فلم ’’دنگل‘‘ کی تیاری کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عامر خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ نتیش سر صحت کے لیے آپ تو نقصان دہ ہیں۔وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ عامر خان نے کس طرح پہلے اپنا وزن بڑھایا اور پھر اس میں کمی کی۔وڈیو میں عامر خان بتاتے ہیں کہ اپنے  پیٹ اور بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے انھیں کافی دقت ہوتی تھی۔تاہم عامر خان نے تسلیم کیا کہ اس دوران انھوں نے جم کر کھانا کھایا اور خوب مزے کیے۔

عامر خان کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر ان کی تنقید شروع ہو گئی اور ’’عامر خان فٹ ٹو فیٹ‘‘ ٹرینڈ کرنے لگا۔ انیرودھ داس نے ٹویٹ کیا کہ اگر عامر فلم ’’موٹوپتلو‘‘ بنائیں تو وہ اس کے لیے فٹ ہیں۔ مکند پی انی نے عامر کی دونوں تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’مسالا ڈوسا اور کاغذ ڈوسا‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔