گورنر رہوں یا نہ رہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2012
پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اورعظمتوں کا یہ قافلہ رواں دواں رہے گا، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ  فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اورعظمتوں کا یہ قافلہ رواں دواں رہے گا، گورنر پنجاب لطیف کھوسہ فوٹو : فائل

لاہور: گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ گورنر رہوں یا نہ رہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اورعظمتوں کا یہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم قیادت کے فیصلوں پر لبیک کہتے ہیں اور اپنی قیادت کے ہر فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گورنر رہیں یا نہ رہیں لیکن پیپلز پارٹی کے وفادار ہیں اور رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔