امریکا کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار بننے پر مبارکباد

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: امریکا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار بننے پر مبارکباد دی ہے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے اپنے بیان میں امریکا کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان کا نیا آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی پاکستان میں فوج کی کمان کی تبدیلی کا خیرمقدم بھی کیا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ پاکستان بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔