تمام اکائیوں کی ترقی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

 لاہور: وزیراعلی پنجاب وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان چاراکائیوں ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر پر مشتمل ہے اور جب ملک کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ہی ملک آگے بڑھے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے  سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورصوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دونوں وزرائے اعلی کابین الصوبائی ہم آہنگی کوفروغ دینے پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی شہبازشریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی انا اور “میں” کی روش نے ملک کابے پناہ نقصان کیاہے ، پاکستان کوآگے لے جانے کیلئے ہم کی روش پر چلنا ہوگا، پاکستان چاراکائیوں، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر پرمشتمل ہے اور جب ملک کی چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا جب کہ ہم سب نے مل کرملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے کام کرنا ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔