پنجاب اسمبلی کے حلقہ 78 کے ضمنی انتخاب میں آزاد امیدوار نے (ن) لیگی امیدوار کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
آزاد امیدوار مسرور نواز نے 47 ہزار 800 ووٹ حاصل کئے۔ فوٹو:فائل

آزاد امیدوار مسرور نواز نے 47 ہزار 800 ووٹ حاصل کئے۔ فوٹو:فائل

جھنگ: پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 78 کے ضمنی انتخاب کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مسرور نواز 47 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضمنی انتخاب میں مذہبی جماعت کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی اور مسلم لیگ (ن) کے آزاد ناصر انصاری کے درمیان تھا۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار مسرور نواز 47 ہزار 800 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ نواز کے امیدوار آزاد ناصر 35 ہزار 469 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ پی پی 78 جھنگ کی نشست مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے راشدہ یعقوب کو اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نا اہل قراردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔