- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
سلمان خان سنیل شیٹھی کی بیٹی کے بعد بیٹے کی بھی بھرپورانٹری کے لیے سرگرم
ممبئی: بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے ایک جانب تو اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی آتھیا شیٹھی کو بالی ووڈ میں انٹری کرائی تھی اوراب وہ ان کے بھائی اہان کوبھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان متعدد اداکاروں کو بالی ووڈ کی سیڑھی چڑھانے میں آگے آگے رہے ہیں جہاں انہوں نے سنیل شیٹھی کی بیٹی کو اپنی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہیرو‘‘ میں لاؤنچ کیا تھا تاہم اب وہ اداکار کے بیٹے 21 سالہ اہان کوبھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
Ahan Looking good! I'm so happy Just heard you signed a film with Grandson @NGEMovies Welcome to the Indian film Industry . pic.twitter.com/VI0V7t3m3S
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) November 30, 2016
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراہان کی تصویرشئیرکی اورلکھا کہ اہان تصویرمیں بہت خوبصورت لگ رہا ہے، اہان کی بالی ووڈ میں ساجد ناڈیہ والا کی فلم سے انٹری کرنے پرمیں بہت خوش ہوں جب کہ سلمان خان نے اہان کو بالی ووڈ میں خوش آمدید بھی کہا۔
واضح رہے کہ اداکارسنیل شیٹھی نے بیٹے کوفلم نگری میں جانے کے لیے آمادہ کرنے اورحوصلہ افزائی پردبنگ سلمان خان کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔