بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تو الیکشن کیوں کروائے گئے، وسیم اختر

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے، میئر کراچی، فوٹو؛ آئی این پی

محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے، میئر کراچی، فوٹو؛ آئی این پی

 کراچی: مئیرکراچی وسیم اخترکا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور اگر بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا توالیکشن کیوں کروائے گئے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترکا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے کراچی کے ہرعلاقے کی صفائی کا کام کریں گے، عوام کوجلد کراچی میں صفائی نظر آئے گی، ہم کراچی کی صفائی اور سڑکوں کی مرمت کروائیں گے، اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم کام کرنے نکلے ہیں اور محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے، شہر، صوبے اور ملک کے خلاف کون لوگ ہیں میڈیا ان کے چہرے سامنے لائے جب کہ اب عوام کو پتہ چلے گا کے اس شہر کے غدارکون ہیں۔

وسیم اخترکا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تو الیکشن کیوں کروائے گئے، عوام جانتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بلدیاتی حکومت کے اختیارات نہ ہونے کے باوجود ہم کام کررہے ہیں، جتنے بھی وسائل ہمارے پاس ہیں نیک نیتی کے ساتھ استعمال کریں گے، شہر کی صفائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جارہا ہوں اور تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔