- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- رضوان اور عرفان خان کو کیویز کیخلاف آخری 2 میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
امریکی ریاست ٹینیسی میں آتشزدگی سے7 افراد ہلاک، سیکڑوں مکانات جل گئے
نیویارک: امریکی ریاست ٹینیسی کے جنگل میں لگنے والی آتشزدگی کے باعث 7 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز بھی جل کر خاکستر ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے جنگلات گزشتہ کئی ہفتوں سے آتشزدگی کی لپیٹ میں ہیں جس سے نیشنل پارک کا 6 ہزار 400 ہیکٹر کا رقبہ متاثر ہوا ہے۔ آتشزدگی کے باعث اب تک 7 افراد ہلاک جب کہ سینکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں مشہور سیاحتی علاقے گٹلین برگ اور اردگرد کے علاقوں میں ہوئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کے شمال مشرقی علاقے اور ریاست ٹینیسی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ خشک سالی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا چکا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کی پیش گوئی کے باعث آگ پر قابو پانے میں مزید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔