- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اورآسمانی بجلی گرنے سے 7 افراد جاں بحق
ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ درجنوں مکانات متاثر اور نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق سیلابی صورت حال کے باعث بیشہ میں 3 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے جب کہ 2 افراد بھا میں اور 2 القنفذہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں شدید بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں جب کہ جدہ اور جازان کو ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ بھی مختلف مقامات سے سیلاب میں بہہ گئی ہے۔ سیلابی کیفیت کے باعث محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارش کے دوران گھروں سے غیر ضروری طورپر باہر نہ نکلیں۔
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث تہامہ کے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور محکمہ تعلیم نے طلبہ کو تاحکم ثانی گھروں ہی میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔