بھارتی اداکار مکیش راول کی موت خودکشی قرار

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
اداکار کے اہلخانہ نے خودکشی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا،فوٹو:فائل

اداکار کے اہلخانہ نے خودکشی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا،فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی ٹی وی کے اداکار مکیش راول کی موت کو پولیس نے خود کشی قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار مکیش راول کی لاش ممبئی کے کاندی والی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملی تھی جس پر پولیس نے معاملے کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا تھا لیکن اداکار کے اہلخانہ نے خودکشی کے اقدام کو مسترد کردیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات میں وجہ سامنے آگئی ہے۔

مکیش راول کی موت کی تحقیقات کے بعد چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے اور پولیس نے رپورٹ میں اداکار کے اہلخانہ کی جانب سے قتل کے خدشے کو مسترد کرتے ہوئے خود کشی قرار دیا ہے جب کہ پولیس کو تحقیقات کے دوران ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں بآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کی موت ریل گاڑی کے سامنے کودنے کے باعث ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکار مکیش راول ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

واضح رہے کہ بھارتی ٹی وی اداکار مکیش راول نے کئی ڈرامہ سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور گجرات کے صف اول کے اداکاروں میں ان کا شمار ہوتا تھا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔