بھارتی ریاست تامل ناڈو کی فیکٹری میں دھماکا، 15 مزدور ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
فیکٹری میں پہلے دھماکا ہوا جس کے بعد آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

فیکٹری میں پہلے دھماکا ہوا جس کے بعد آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پولیس۔ فوٹو:فائل

نئی دلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 15 مزدور ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ریاست تامل ناڈو میں  فیکٹری میں اچانک دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ تمام چیزیں جل کر خاکستر ہوگئیں اورفیکٹری میں کام کرنے والے 15 مزدور جل کر ہلاک ہوگئے۔

مقامی پولیس  کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے بعد عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی  جس کے باعث فیکٹری میں موجود کسی بھی مزدور کے زندہ بچ جانے کا  امکان بہت کم ہے جب کہ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 18 ملازمین کام کررہے تھے  تاہم  دھماکے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔