پاکستان اور چین کے درمیان پہلی فریٹ سروس کا آغاز

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
فریٹ سروس کے تحت چین اپنا تجارتی سامان کراچی پورٹ کے ذریعے یورپی ممالک تک پہنچائے گا۔ فوٹو: فائل

فریٹ سروس کے تحت چین اپنا تجارتی سامان کراچی پورٹ کے ذریعے یورپی ممالک تک پہنچائے گا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان اور چین نے ریل اور سمندر کے ذریعے پہلی فریٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت چین اپنا تجارتی سامان کراچی پورٹ کے ذریعے یورپی ممالک تک پہنچائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پہلی مال بردار ٹرین چین کے صوبہ یونان کے دارلحکومت سے 30 نومبر کو روانہ ہو گئی جو پورٹ سٹی گوانزگو پہنچے گی جہاں سے سامان بحری جہازوں میں لاد کر کراچی پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 500 ٹن کی مختلف اشیا خصوصی ٹرین کے ذریعے لائی جارہی ہیں جنہیں چین کے پورٹ سٹی سے کراچی کی بندرگاہ لایا جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی سروس سے چین کے سفری اخراجات 50 فیصد تک کم ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔