سیاست دانوں کی نقل اتارنے پر دھمکی نہیں بے شمار دھمکیاں ملیں، شفاعت علی

ایکسپریس ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا، شفاعت علی۔ فوٹو: فیس بک پیج

میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا، شفاعت علی۔ فوٹو: فیس بک پیج

کراچی: سیاست دانوں اور مشہور فنکاروں کی آواز کی نقل اتارنے اور ان کیوڈیوز بنانے والے باصلاحیت فنکار شفاعت علی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کی نقل اتارنے پر مجھے دھمکی نہیں بلکہ بے شمار دھمکیاں ملی ہیں۔

پشاور سے تعلق رکھنے والے شفاعت علی طویل عرصے سے میڈیا انڈسٹری میں موجود ہیں لیکن ان کی اس سال انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ایک وڈیو نے انھیں مقبولیت کے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ہے۔ شفاعت کا کہنا ہے کہ آج کل میں لاہور میں مقیم ہوں، جب میں نے ایک نجی چینل پر سیاسی شخصیات کی نقل اتارنے کا سلسلہ شروع کیا تواسے بہت پسند کیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔