امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول

خبر ایجنسیاں  جمعـء 2 دسمبر 2016
لاس اینجلس پولیس نے دھمکی آمیز خطوط سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ خط جرم کے دائرے میں نہیں آتے۔ فوٹو: فائل

لاس اینجلس پولیس نے دھمکی آمیز خطوط سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ خط جرم کے دائرے میں نہیں آتے۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: امریکا کی مختلف ریاستوں میں موجود مزید مساجد کو کیلیفورنیا سے دھمکی اور نفرت آمیز خطوط موصول ہوئے جن میں مسلمانوں کو امریکا چھوڑنے یا پھر نسل کشی برداشت کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

کیلی فورنیا، اوہائیو، مشی گن، روڈ آئی لینڈ ، انڈیانا، جارجیا اور کولاراڈو کی مساجد کو موصول ہونے والے نفرت انگیز خطوط پر کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مہر لگی ہوئی تھیں، لاس اینجلس پولیس نے دھمکی آمیز خطوط سے متعلق رپورٹ میں بتایا کہ خط جرم کے دائرے میں نہیں آتے، یہ ایک شیطانی حرکت ہے تاہم ان خطوط کو دھمکی کہا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔