بھارت سے تعلقات میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، پاکستانی ہائی کمشنر

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، عبدالطاسط۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، عبدالطاسط۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لئے نئی دلی کا انتظار کر سکتا ہے۔

بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سردتعلقات میں کسی پیش رفت کا امکان نظر نہیں آ رہا، دونوں ممالک مذاکرات کی راہ میں ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے کی جانب چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال نے دونوں ممالک کے درمیان معاملات کو مشکل بنا دیا ہے، اسلام آباد مذاکرات کے لیے نئی دلی کی آمادگی کا انتظار کرسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے ایک بار پھر مذاکرات سے راہ فرار

واضح رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھارتی شہر امرتسر میں 3 اور 4 دسمبر کو منعقد ہو گی جس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔