کراچی میں رینجرزکی کارروائیاں،القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
گرفتار 2 ملزمان کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے ہے۔ ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

گرفتار 2 ملزمان کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے ہے۔ ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

 کراچی: رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت  19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں رینجرزکی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے نتیجے میں  القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ گرفتار 2 ملزمان کا تعلق جئے سندھ قومی محاذ سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔