بھارتی فورسزکی خلاف ورزی پربھرپورجواب دیا جائے، آرمی چیف

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
آرمی چیف کوکنٹرول لائن پرسکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی: فوٹو: آئی این پی

آرمی چیف کوکنٹرول لائن پرسکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی: فوٹو: آئی این پی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے پاک فوج کی 10 کورکے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، جنرل قمرباجوہ نے ایل اوسی پراگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا اوروہاں تعینات جوانوں کے ساتھ دن گزارا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کوکنٹرول لائن پرسکیورٹی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی اورآرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اورجوابی کارروائی سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پرآرمی چیف نے جوانوں کو بہترین تیاری اورمناسب جواب پرسراہا۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل نہایت ضروری ہے، لائن آف کنٹرول پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیرسے ہٹانا ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں کوہردم تیاررہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔