جماعت اسلامی کی جنرل (ر) راحیل شریف کو پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے 3 سالہ مدت پوری کرنے کے گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوئے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے 3 سالہ مدت پوری کرنے کے گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوئے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

 لاہور: جماعت اسلامی نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کو اپنی جماعت میں شامل ہونے کی پیش کش کر دی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سابق سپہ سالار سیاست میں مثبت تبدیلیاں لائے۔ انہیں  2 سال کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ جس طرح راحیل شریف   دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے ذریعے قوم کی امیدوں پر پورا اترے اسی طرح وہ سیاسی نظام کو بھی تبدیل کرنے میں جماعت اسلامی کی مدد کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:  جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جماعت اسلامی کے رہنما کی جانب سے جنرل راحیل شریف کو دی گئی پیش کش پر صوبائی وزیر ندیم کامران کا کہنا تھا کہ اس طرح کی پیش کش جماعت اسلامی کے سراسر خلاف ہے کیونکہ جماعت اسلامی میں لیڈر شپ نچلی سطح سے اوپر آتی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر جنرل راحیل شریف جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں انہیں کون سا عہدہ ملے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کامیاب ترین سپہ سالار کے دور کی تصویری جھلکیاں

واضح رہے کہ جنرل راحیل شریف پاک فوج کے سپہ سالار کی حیثیت سے 3 سالہ مدت پوری کرنے کے گزشتہ ماہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوئے ہیں۔ آئین کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم ملازمت چھوڑنے کے 2 سال تکک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔