نئی فلمیں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گی ، انوشکا

نیٹ نیوز  ہفتہ 22 دسمبر 2012
بچپن سے ہی میں بہت ڈسپلنڈ قسم کی لڑکی رہی ہوں تاہم اس فلم میں میں بہت بگڑی ہوئی اور شیطان لڑکی ہوں۔ فوٹو : فائل

بچپن سے ہی میں بہت ڈسپلنڈ قسم کی لڑکی رہی ہوں تاہم اس فلم میں میں بہت بگڑی ہوئی اور شیطان لڑکی ہوں۔ فوٹو : فائل

بالی و ڈ  اداکارہ انوشکا نے کہا ہے کہ ہر سین کہانی کی ڈیمانڈ کے تحت فلمایا جاتا ہے ۔نئی فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر پہلے طے کیا جاتا ہے کہ اس پر کیا ردعمل ہوسکتا ہے ۔

انھوں نے مداحوں نے پسند کیا ہے ۔ان کی توجہ پر منمون ہوں ،امید ہے نئی فلمیں بھی شائقین کی توجہ کا محور بنیں گی ۔  انھوں نے کہا کہ شوٹنگ بڑے مشینی انداز میں ہوتی ہے۔ کیمرہ مین آکر بتاتا ہے کہ شاٹ کس زاویے سے لینا ہے، لائٹنگ کیسی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ فلم میں ان کا کردار ان کی اصل زندگی سے بالکل مختلف ہے۔ انھوںنے کہا کہ میرے والد فوجی ہیں۔ بچپن سے ہی میں بہت ڈسپلنڈ قسم کی لڑکی رہی ہوں تاہم اس فلم میں میں بہت بگڑی ہوئی اور شیطان لڑکی ہوں جس میں کئی خامیاں ہیں۔ اس کردار کو ادا کرنا میرے لیے بڑا چیلنج تھا۔عمران اور انوشکا کے علاوہ فلم میں پنکج کپور کا بھی اہم کردار ہے۔ فلم گیارہ جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔