فن کسی بھی معاشرہ کاآئینہ دار ہے، طلعت حسین

 ہفتہ 22 دسمبر 2012
طلعت حسین نے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کی تعلیم لندن میں حاصل کی ،اس دوران ایک ہوٹل میں ویٹر بھی رہا۔ فوٹو : فائل

طلعت حسین نے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کی تعلیم لندن میں حاصل کی ،اس دوران ایک ہوٹل میں ویٹر بھی رہا۔ فوٹو : فائل

لاہور: ورسٹائل اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ فن کسی بھی معاشرہ کاآئینہ دار ہوتا ہے مگر جب اخلاقی اقدار کی جگہ مادی فواد لے لیں تو پھر فن کا چہرہ پیچھے رہ جاتا ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سینما میں گیٹ کیپر کی حیثیت سے کیا تھا کچھ دنوں بعد جب سینما مالک کو علم ہوا کہ یہ لڑکا انگریزی بھی بول لیتا ہے تو اس نے مجھے گیٹ کیپر سے بکنگ کلرک بنا دیا ، یہ میری زندگی کی پہلی ترقی تھی ۔ طلعت حسین نے کہا کہ میں نے ایکٹنگ کی تعلیم لندن میں حاصل کی ،اس دوران ایک ہوٹل میں ویٹر بھی رہا۔

1

انھوں نے مزید کہا کہ میرا نام اور مقام بنانے میں میری آواز کا اہم کردار ہے ، ٹھہر ٹھہر کر بولنے کا انداز میں نے معین اختر سے سیکھا تھا ۔ بچپن میں مجھے گائیکی‘ مصوری اور کرکٹ کا شوق تھا مگر اداکاری کے میدان میں آیا تو ہٹ ہو گیا ۔حقیقی اور سچا فنکار وہ ہے جو اپنے کردار میں ڈوب کر دیکھنے والوں کو مسحور کر دے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔