میری والدہ فیصل آباد میں پیداہوئی تھیں ، امیتابھ بچن

شوبز ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2016
بالی ووڈسپراسٹارکی  ’’فیس بک لائیو‘‘ پر پرستاروں سے گفتگو ، اپنا دفتر بھی دکھایا
فوٹو: فائل

بالی ووڈسپراسٹارکی  ’’فیس بک لائیو‘‘ پر پرستاروں سے گفتگو ، اپنا دفتر بھی دکھایا فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے فیس بک کا لائیو آپشن استعمال کرناشروع کردیا گزشتہ روز انھوں نے ’’فیس بک لائیو‘‘ کے دوران اپنے مداحوں کے سوالوں کا جواب دیے۔

اس دوران امیتابھ کا کہنا تھا کہ انہیں اس آپشن کو استعمال کر کے بہت مزہ آرہا ہے، انھوں نے پہلے تو ٹیسٹنگ لائیوکیا پھرجب ہرچیزسمجھ گئے تو دوبارہ سے آن لائن ہوئے۔ اس وقت وہ اپنے آفس میں بیٹھے تھے، امیتابھ بچن نے ایک مداح کواپنی آنیوالی فلم ’’سرکار 3‘‘ کے متعلق بتا یا کہ یہ اگلے سال 17 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

پاکستان سے رابطہ کرنے والے پرستار سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا وہ فیصل آباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ انھوں نے اپنے آفس میں موجود پیٹنگز اور تصاویر بھی دکھائیں اور پورے کمرے میں موجود چیزوں کو بھی دکھایا جن میں وہ تمام تحائف موجود تھے جو انھیں ان کے مداحوں نے دیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔