ٹام کروز کی فلم ’’دی ممی‘‘ کا ٹریلرمنظرپرآگیا

شوبز ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2016
’’دی ممی‘‘  فلم 9 جون کو ریلیز کی جائے گی: فوٹو : فائل

’’دی ممی‘‘  فلم 9 جون کو ریلیز کی جائے گی: فوٹو : فائل

لاس اینجلس:  ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم’’دی ممی‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے جو صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کے لیے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز اور اینابیل ویلس کے علاوہ صوفیا بوٹیلا،جیک جانسن،رسل کرو،ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں جب کہ فلم 9 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔