موقع پر موجود افراد کا ٹرک ڈرائیورامان اﷲ پر تشدد، پولیس کے حوالے کر دیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 22 دسمبر 2012
تین ہٹی چوک پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی فوٹو : ایکسپریس ، فائل

تین ہٹی چوک پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد زخمی فوٹو : ایکسپریس ، فائل

کراچی: نارتھ کراچی میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کر دیا۔

موقع پر موجود افراد نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا ، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے دو منٹ چورنگی یو ٹرن کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 35 سالہ محمد صدیق اور اس کی کمسن بیٹی 8 سالہ طوبیٰ کو کچل کر ہلاک کر دیا جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئیں۔

01

موقع پر موجود افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور امان اﷲ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ، ایس ایچ او بلال کالونی محسن علی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹی مسلم ٹاؤن میں واقع امیر سینٹر فیز ون کے رہائشی ہیں جو کہ کسی کام سے سرجانی ٹاؤن گئے تھے اور واپس آتے ہوئے ٹرک کی زد میں آگئے ، ، پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، تین ہٹی چوک پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد 26 سالہ عمیر اور 28 سالہ فہیم زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔