- ملتان کے نشتر اسپتال میں غیر ملکی ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
- ایشیا کپ 2022: عمان کوالیفائر میچز کی میزبانی کرے گا
- ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
- بھارت میں ماں اور بیٹا ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیاب
- الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
- پی ٹی آئی کی جانب سے شہباز گل کے متنازع بیان سے لاتعلقی کا اعلان متوقع
- 9 حلقوں میں انتخابات روکنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- معاشی استحکام کیسے ممکن ہے؟
- مہنگائی کی ستائی خاتون خانہ روپڑی، سوشل میڈیا پر وزیراعظم سے دہائی
- ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے،مائنس ون نہیں آل ہوگا، شیخ رشید
- ڈی آئی خان میں پولیس وین پر بم حملے میں اہلکار زخمی، آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بیانیہ بنایا جارہا ہے پی ٹی آئی ملک کے لیے خطرہ ہے، اسد عمر
- فنڈنگ کیس؛ اسد قیصر نے ایف آئی اے نوٹس کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
- ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- لاہور میں آج دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا امکان
- اسلام آباد ائیرپورٹ پر قطر سے آنے والے دو غیر ملکیوں سے منشیات برآمد
- نیومیکسیکو میں 2 پاکستانیوں سمیت 4 مسلمانوں کا قاتل گرفتار
- ادارے ہماری جان ہیں، ہم سب پر اداروں کا احترام لازم ہے، شہباز گل
- شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، تحقیقاتی ٹیم تشکیل
- آئی سی سی کے سابق امپائر روڈی کوئٹزن ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے
گورنرسعید الزمان کی طبیعت بدستور ناساز، پھیپڑوں کا عارضہ لاحق

معلوم ہوا کہ وہ اسپتال میں ہی ضروری دفتر اموربھی انجام دے رہے ہیں،: فوٹو : فائل
کراچی: گورنرسندھ جسٹس(ر) سعیدالزماں صدیقی کومسلسل پھیپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کاسامنا ہے، 23 دن سے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ماہرین طب کے مطابق گورنر سندھ کو Bipep مخصوص مشین کے ذریعے ان کے پھپھٹروں کو آکسیجن کی فراہمی کی جارہی ہے تاہم طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے، ماہرین کے مطابق پھپھڑوں کے افعال بہترہوتے ہی انھیں گورنر ہاؤس منتقل کردیاجائے گا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ کے پھپھٹروں میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے انھیں مخصوص مشین Bipep کے ذریعے پھیپھٹروں میں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے ،معلوم ہوا کہ وہ اسپتال میں ہی ضروری دفتر اموربھی انجام دے رہے ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ گورنر سندھ کوگورنرہاؤس منتقل کیاجاسکے، جس کے لیے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔گورنر سندھ کی طبیعت ناسازہونے کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی سرگرمیاں ماندپڑگئیں ہیں۔
ایک بیان میں گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی صحت پہلے سے بہتر ہے، وہ معمول کی غذا استعمال کر رہے ہیں، اسٹاف سے روزانہ رابطے میں ہیں اور ضروری معاملات پر ہدایات بھی دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔