لاہوراورفیصل آبادسے100سے زائدگاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 دسمبر 2012
ملزمان نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ گاڑیاں شہرکے ایسے راستوں سے باہرلے کرجاتے تھے جہاں پولیس کی ناکہ بندی نہیں ہوتی تھی ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

ملزمان نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ گاڑیاں شہرکے ایسے راستوں سے باہرلے کرجاتے تھے جہاں پولیس کی ناکہ بندی نہیں ہوتی تھی ، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

پولیس نے لاہور اور فیصل آباد سے 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے 3 ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا ۔

ایس پی صدر ڈویژن عدیل چانڈیو نےمیڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ پولیس کوستوکتلہ کےعلاقےسے چھینی گئی ایک کارکے مالک کی کال موصول ہوئی،جس کے باعث مختلف شاہراہوں کی ناکہ بندی کردی گئی،ملزمان کو سبزہ زار پولیس نے مقابلے کے بعد گرفتارکرلیا،گرفتارملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ7لاکھ روپے مالیت کی 20سے زائد گاڑیاں برآمد کرلیں۔

ملزمان نےدوران تفتیش بتایا کہ وہ گاڑیاں شہرکے ایسے راستوں سے باہرلے کرجاتے تھے جہاں پولیس کی ناکہ بندی نہیں ہوتی تھی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔