- قطری وزیر اعظم اور امیر طالبان کے خفیہ مذاکرات
- انٹر کی داخلہ پالیسی تبدیل، داخلے میرٹ کے بجائے ضلعی بنیادوں پر ہوں گے
- پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، بھارت سے مقابلہ ہوگا
- کراچی: 9 مئی کے متاثرین کو نئی موٹرسائیکل لینے کیلیے مقدمہ درج کرانا ہوگا
- دراز قد کیلئے سرجری کرانے کے رجحان میں اضافہ
- حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
- ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹِپ نے خاتون کو اسپتال پہنچا دیا
- جن ججز کیخلاف ریفرنسز زیر التوا ہیں وہ میرٹ پر فیصلہ نہیں کرتے، پاکستان بار کونسل
- پیپلزپارٹی کسی کو مائنس کرنے کے حق میں نہیں اور مذاکرات کی حامی ہے، گیلانی
- جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی کے 60 سے زائد اراکین اور رہنماؤں کے رابطے
- کچھ لوگوں کی انا اور ضد ملک سے بڑی ہوگئی ہے، چوہدری شجاعت
- واٹس ایپ اسٹیٹس پر اب وائس نوٹ بھی شیئر کیے جاسکیں گے!
- جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
- ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار
- اسٹیٹ بینک نے کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت دے دی
- افغانستان میں جنگی جرائم؛ آسٹریلوی فوجیوں کے شراب پینے پر پابندی عائد
- صحت کارڈ کا اجرا: بلوچستان کے شہریوں کو دس لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت ہوگی
- پہاڑی سے پنیر کی لڑھکتی گیند پکڑنے کے مقابلے کا دوبارہ انعقاد
- عمران خان کو فوجی قوانین کے تحت سزا دے کر مثال بنانا چاہیے، سردار تنویرالیاس
- جنگ کا امکان؟ چین اور امریکا کے لڑاکا طیارے آمنے سامنے
صدرآئین میں رہتے ہوئے کرداراداکریں ورنہ انتخابی عمل متنازعہ بنادیں گے،نوازشریف

ملک میں زیادہ ترآمریت کے سائے چھائے رہے، جو قانون کی بات کرتے ہیں ان کے لئے جیل ہے جلاوطنی ہے یا گولی ہے,نوازشریف فوٹو: فائل
لاہور: مسلم لیگ(ن)کے صدرنوازشریف نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری آئین میں دیئے گئے اختیارات کے مطابق اپنا کرداراداکریں ورنہ وہ انتخابات کومتنازعہ بنادیں گے۔
لاہورمیں خواجہ رفیق کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ ملکی نظام کوصحیح کرنے میں مسلم لیگ(ن)نے اپنا اہم کرداراداکیا،ہماری ہی بدولت پاکستان میں غیرجانبدارانہ الیکشن کمیشن آیا،آج پاکستان کے عوام تبدیلی کے لئے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ملتوی یا مؤخرکرنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ۔
نوازشریف نے کہا کہ ملک میں زیادہ ترآمریت کے سائے چھائے رہے، جو قانون کی بات کرتے ہیں ان کے لئے جیل ہے جلاوطنی ہے یا گولی ہے،ہمیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں لیکن آمرکے آگے نہیں جھکے،2008کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کواقتدارسے دوررکھنے کے لئے ایک کھیل کھیلا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوری عمل کوسبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
مسلم لیگ(ن)کے صدر نے کہا کہ پاکستان میں کس کی ہمت تھی جو جرنیلوں اورایجنسیوں کوآئینی حدود میں رہ کرکام کرنے کا کہہ سکے لیکن اس کا سہرا بھی مسلم لیگ(ن)کے سرہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہا تھاتو مجھ سے کئی بارکہا گیا آپ سے پرویزمشرف بات کرنا چاہتے ہیں میں نے کہا کہ مجھے مشرف سے مذاکرات گوارہ نہیں چاہے مجھے اس کے لئے سیاست ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑجائے ۔
نوازشریف نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی رہی کہ قائداعظم کے بنائے گئے پاکستان کوابتدائی ایام میں آئین نہ دے سکے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم قائد کے پاکستان سے محروم ہوگئے اورہمارا مشرقی حصہ ہم سے الگ ہوگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔