پولیو اسٹاف پرحملوں کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج

ویب ڈیسک  ہفتہ 22 دسمبر 2012
پولیس نے نادرا چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آگے جانے سے روکا مگر مشتعل خواتین پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

پولیس نے نادرا چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آگے جانے سے روکا مگر مشتعل خواتین پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

اسلام آ باد: پولیو اسٹاف پرحملوں کے خلاف اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نےریلی نکالی۔

ملک بھرسے لیڈی ہیلتھ ورکرز نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئیں اور وہاں سے ریلی نکالی۔ پولیس نے نادرا چوک پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آگے جانے سے روکا مگر مشتعل خواتین پولیس کا حصار توڑتے ہوئے آگے بڑھ گئیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پہلے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا بعد میں انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کےسامنے نعرے بازی کرتے ہوئےدھرنا دیا۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد نے ہیلتھ ورکرز سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی مگر مظاہرین کامطالبہ تھا کہ وزیراعظم خود آ کران سے بات کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔