- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
شعیب ملک ، معمر رانا فلم’’دبنگ ٹو ‘‘دیکھنے سینماگھر پہنچ گئے
شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض نے معمر رانا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ’’دبنگ ٹو‘‘ دیکھی۔ فوٹو۔ فوٹو : ایکسپریس
لاہور: بالی وڈاسٹارسلمان خان کی نئی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ دیکھنے کے لیے قومی کرکٹ مایہ ناز کھلاڑی بھی لاہور کے پی اے ایف سینما پہنچ گئے۔
سابق کپتان شعیب ملک، عمر اکمل اور وہاب ریاض نے معروف اداکارمعمررانااوران کی فیملی کے ہمراہ ’’دبنگ ٹو‘‘ دیکھی اور سلمان خان کی اداکاری کوبہت سراہا۔ سینما اونرنادرمنہاس نے قومی ہیروزکوخوش آمدید کہا اور ان کی تواضح کے لیے اہتمام بھی کیا۔اس موقع پر’’ ایکسپریس ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب ملک، عمراکمل اوروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کھیل کے ساتھ ساتھ کبھی انٹرٹین ہونے کے لیے ہم سینما بھی جانے لگے ہیں، پاکستان میں بننے والے نئے سینماگھروں کا ماحول بہت اچھا ہے اورخاص طورپر پی اے ایف سینما کواندازسے بنایا گیا ہے یہاں پرلگائی گئی اسکرین اورسائونڈ سسٹم کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی معیاری اشیاء دستیاب ہیں۔
ہم فارغ اوقات میں اسٹیج ڈرامہ بھی دیکھنے کے لیے جاتے ہیں ۔ کچھ عرصہ تک ہم لوگ سینما نہیں جاتے تھے البتہ ملک سے باہر ہونے کے دوران کبھی کبھاربالی وڈ اورہالی وڈ کی فلمیں ضرور دیکھتے تھے مگراب پاکستان میں جس طرح سے نئے سینما گھر بنے ہیں اورخاص طورپرپی اے ایف سینما کا ماحول ہے توہم اپنی فیملیز کے ساتھ بھی یہاں آنا پسند کرتے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل جب میری اہلیہ ثانیہ مرزا اوران کی فیملی پاکستان آئے تومیں انھیں خاص طورپریہاں فلم دکھانے کے لیے لایا اوروہ لوگ یہاں کا ماحول دیکھ کربہت خوش ہوئے۔ دوسری جانب سینما اونر نادرمنہاس کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی ہیروز نے ہر مقام پروطن کا نام روشن کیا ہے ۔ یہ جب بھی میرے پاس آتے ہیں تومیں خاص اہتمام کرتا ہوں، یہ ہمارا فخر ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔