نئی فلم میں اپنا کمال دکھائوں گا،عامر خان

نیٹ نیوز  اتوار 23 دسمبر 2012
اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا ، عامر خان۔  فوٹو : فائل

اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا ، عامر خان۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ نئی فلم کی کامیابی پر خوش ہوں ۔دوستیاں نبھانابھی جانتا ہوں ۔

اپنے کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے ،نئی فلم میں اپنا کمال دکھاؤں گا ۔بالی وڈمیں اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کرتا رہوں گا ۔نئی فلم نے باکس آفس پر فلم نے خوب کمال دکھایا۔ اسی کامیابی کو بھرپورانداز میں منانے کے لیے ممبئی میں پارٹی کا اہتمام کیا۔جس میں فلم کے تمام فنکاروں نے شرکت کی۔فلم تلاش کی ریلیز سے پہلے ہی ہاؤس فل کے بورڈ لگ گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔