ماڈل ایان کے خلاف کرنسی کیس جج کی 4 ماہ رخصت کے باعث ملتوی

قیصر شیرازی  جمعرات 8 دسمبر 2016
کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج شیراز کیانی 4ماہ کیلیے چھٹی پر چلے گئے۔ فوٹو: فائل

کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج شیراز کیانی 4ماہ کیلیے چھٹی پر چلے گئے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس اورکسٹم انسپکٹر قتل کیس میں نامزد ملزمہ معروف ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ4 ماہ کیلیے لٹک گیا،کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج شیراز کیانی 4ماہ کیلیے چھٹی پر چلے گئے۔

اس دوران ملزمہ کیخلاف مقدمے کی سماعت نہیں ہوسکے گی، عدالت کے جج اپریل2017 کے آغاز میں وطن واپس آئیں گے جس کے بعد ملزمہ کو عدالت طلب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔