سندھ بھر میں سیکیورٹی مزید سخت پولیس کی چھٹیاں منسوخ

ایکسپریس نیوز / اسٹاف رپورٹر  اتوار 23 دسمبر 2012
سال نو تک کسی بھی  اہلکارکوچھٹی دینے سے منع, انتہائی مجبوری کی صورت میں تصدیق کرنے کے بعد کم سے کم چھٹی دی جائے ۔ فوٹو: فائل

سال نو تک کسی بھی اہلکارکوچھٹی دینے سے منع, انتہائی مجبوری کی صورت میں تصدیق کرنے کے بعد کم سے کم چھٹی دی جائے ۔ فوٹو: فائل

پشاور / کراچی: آئی جی سندھ فیاض خان لغاری نے پشاورمیں خودکش بم دھماکے کے بعداندرون سندھ اورکراچی میں سیکیورٹی انتظامات مزیدفول پروف بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

پولیس افسران و اہلکاروں کی فوری طورپرچھٹیاں منسوخ کردیں۔ف یاض خان لغاری نے ڈی ایس پیز اورایس ایچ اوزکوہدایات دی ہیں کہ وہ24گھنٹے تھانوں میں رہیں اوروقتاً فوقتاً اپنے اپنے علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کریں،کسی بھی گاڑی کوبغیرچیک کیے جانے کی اجازت نہ دیں،اگرکوئی شخص اپنی گاڑی کی تلاشی نہ دینے کیلیے اثر رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کرے تواس کی گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لی جائے ،سال نو تک کسی بھی افسریااہلکارکوچھٹی دینے سے منع  کیا تاہم انتہائی مجبوری کی صورت میں تصدیق کرنے کے بعد کم سے کم چھٹی دی جائے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔