- کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
- پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی
- بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا
- کراچی میں پانچ روز کیلیے دفعہ 144 نافذ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکن ٹیم چوتھا میچ بھی ہار گئی
- کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق
- بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- 1100 گرام چٹ پٹی چٹنی کھانے کا ریکارڈ
- غزہ اور دنیا بھر میں قتل عام کیوجہ ہماری قرآن سے دوری ہے، ذاکر نائیک
- کراچی سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد
- کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
- شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق
- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
پاکستان اسٹیل کا وفد خام لوہے کے حصول کی راہیں نکالنے ایران روانہ
کراچی: پاکستان اسٹیل کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے۔
وفد کی قیادت پاکستان اسٹیل کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جاوید کررہے ہیں جبکہ پاکستان اسٹیل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن وچیئرمین پرائس کمیٹی انجینئر عبد الجبار، ممبر بورڈنیئر حسین بخاری، اور پاکستان اسٹیل کے جنر ل مینیجر محکمہ بلک میٹریل کیپٹن (ر) شمسی حسن ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستان اسٹیل کے ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان اسٹیل کو تسلسل کے ساتھ درآمدی خام لوہے کے حصول میں مشکلات کو دور کرنا ہے، جس کے لیے ایران کے ساتھ تجارت کی نئی راہیں نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستان اسٹیل کو آسٹریلیا، برازیل،کینیڈا و دیگر دور دراز کے ممالک سے خام لوہے کی درآمد میں 50سے60یوم کے طویل سفر، مہنگے سفری اخراجات، مہنگی قیمتیں و دیگر طویل کاغذی کارروائیاں درپیش رہتی ہیں۔ یہ تمام معاملات خام مال کی تسلسل سے آمد میں مشکلات پیدا کرتے ہیں، اس کے بر عکس پڑوسی ملک سے خام مال لینے کی وجہ سے ایسے بہت سارے معاملات کا سامنا نہیں رہتا اور ایک جہاز 10سے12ایام میں پاکستان اسٹیل پہنچ جاتا ہے۔
دورے میں پاکستان اسٹیل کا وفد ایران کی مختلف کمپنیز کے ساتھ بارٹر کی بنیادوں پر تجارت کے امکانات اور عملی شکل نکالنے پر بات کریگا، اس کے علاوہ دو ایرانی کمپنیز کے 10فیصد بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے بھی راہیں نکالی جائیں گی جو کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے شیڈول کے مطابق مکمل نہیں ہو سکیں۔ پاکستان اسٹیل مذکورہ ایرانی کمپنیز کو 90فیصد ادائیگیاں پابندی سے مقررہ شیڈول کے مطابق کرچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔