عراق: سی ڈی شاپ میں بم دھماکا،4 افراد ہلاک،11 زخمی

اے ایف پی / نیوز ایجنسیاں  پير 24 دسمبر 2012
ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی، ذرائع. فوٹو: اے ایف پی

ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی، ذرائع. فوٹو: اے ایف پی

بغداد: عراق میں سی ڈی فروخت کرنے والی دکان میں بم دھماکے کے  نتیجے میں4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عراقی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ واقعہ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرق میں قزقنہ کے قصبے میں پیش آیا۔

11

بم کو پلاسٹک کی تھیلی میں چھپایا گیاتھا۔ دھماکے سے11  افراد زخمی بھی ہو ئے۔ ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔