- عمران نیازی امریکی سازش کی طرح جان کوخطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیرداخلہ
- چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار
- عمران خان پہلے ہی ملک کا دیوالیہ کرگئے
- امریکا میں طیارہ گاڑی پر گر کر تباہ، پائلٹ خاتون ہلاک
- وزیرِ اعظم کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی ٹاسک فورس تشکیل
- لاڑکانہ ؛ بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن میں دھماکے کی کوشش ناکام، 6 دہشت گرد گرفتار
- انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
- حکومتی ذمہ داری ہے احتساب کو برقرار رکھے اور نیب کو ختم کرے، شاہد خاقان
- ڈالر ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار
- عمران خان کی گرفتاری کا سوچنے والا کمبوڈیا کا پاسپورٹ بنوا لے، فواد چوہدری
- ماں بیٹی سے زیادتی کیس؛ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم
- یوکرین میں روسی فوج کے حملے میں فوجی اڈہ تباہ
- وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی، وزیر اعظم
- عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی
- شادی کے کھانے سے فوڈ پوائزنگ پر ہال مالک اور انتظامیہ پر مقدمہ درج
- نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشنگ کیمپ کا آغاز ہوگیا
- ورلڈکپ 2003: پاک بھارت میچ کے حوالے سے محمد کیف کے سنسنی خیز انکشافات
- بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان
- آئی ٹی مینیجر نے غصے میں ڈیٹا بیس اڑا دیا، سات برس قید کی سزا
- ہوا میں موجود نمی سے چارج ہونے والی بیٹری تیار
فلم ’’ روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ کا لندن میں پریمیئر

فلم’’روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ 16دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل
لندن: ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’’روگ ون۔اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا،جس میں فلم کے کرداروں نے بھر پور شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کے لیے مداح بیحد پر جوش دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں پریمیئر میں شرکت کے غرض سے لندن کے تھیٹر کا رخ کیا۔
پریمیئرمیں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، آر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے رہے تودوسری جانب فلم میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دیے۔ گیرتھ ایڈورڈزکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد سامنے آنیوالے نوجوان باغیوں کے ایک گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کیتھلن کینیڈی اور ٹونی ٹو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رِض احمد، بین مینڈلسن، جیانگ وین، ڈونی یِن، فاریسٹ وائیٹیکر اورجوناتھن آئرس شامل ہیں۔ فلم’’روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 16دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔