سال 2012 بالی ووڈ کے تینوں خان کے نام رہا

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
سلمان، شاہ رخ اور عامر خان  نے اس سال بھی کروڑوں کمائے اورتینوں باکس آفس پر چھائے رہے۔ فوٹو: رائٹرز/ اے ایف پی

سلمان، شاہ رخ اور عامر خان نے اس سال بھی کروڑوں کمائے اورتینوں باکس آفس پر چھائے رہے۔ فوٹو: رائٹرز/ اے ایف پی

ممبئی: سال 2012 بھی بالی ووڈ کے تینوں خانوں کے نام رہا، سلمان، شاہ رخ اور عامر خان اس سال بھی کروڑوں کماکر باکس آفس پر چھائے رہے۔

اس سال بھی عید پر سلمان خان کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ نے 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، شاہ رخ اور عامر خان بھی پیچھے نہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ نے بھی 100کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا اور لندن میں اس کی کارکردگی بطور خاص بہتر رہی، عامر خان کی فلم ’تلاش‘ نے بھی 100 کروڑ سے زیادہ کمائے۔

یاد رہے کہ عامر خان تقریباً ڈیڑھ سال بعد کسی فلم میں نظر آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔