نئی دہلی:طالبہ سے زیادتی، مظاہروں اورجھڑپوں میں 100سے زائد افرادزخمی

ویب ڈیسک  پير 24 دسمبر 2012
بھارتی وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے،فوٹو:اے ایف پی

بھارتی وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے،فوٹو:اے ایف پی

نئی دہلی: بس میں طالبہ سے زیادتی کے بعدبھارت میں گزشتہ 4روز سے جاری مظاہروں  میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد100سے تجاوزکرگئی۔

مظاہروں کی باعث انڈیا گیٹ جانےوالے تمام راستے بند کردیئے گئے اور9 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ بھارت کے دورے پر آئے روسی صدر ولادی میرپوٹن حیدرآباد میں بھارتی وزیراعظم سے ان کی رہائش گارہ پر ہی ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم پورے میں ملک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم سب اس خاتون کے لیے فکرمند ہیں جو دہلی میں ایک گھناؤنے جرم کا شکار ہوئی ہے اور اس خوفناک واقعے پر عوام کا غصہ جائز اور حقیقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔